شاہین شاہ آفریدی کا شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے رشتہ طے ، پاکستانیوں نے ایسا کام کردیا کہ آپ کو بھی خوشی ہوگی

 

کراچی  شاہین شاہ آفریدی کی سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے نسبت طے

 پانے کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

شاہین آفریدی کا رشتہ شاہد آفریدی کی بڑی سے چھوٹی صاحبزادی کے ساتھ طے پایا

 ہے۔ شاہین آفریدی کے خاندان نے اس رشتے کی تصدیق کردی ہے تاہم شاہد آفریدی

 کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

 

دو سٹار کرکٹرز کے درمیان رشتے داری ہونے پر پاکستانیوں کی جانب سے انہیں

 مبارکباد دی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ دونوں خاندانوں کیلئے تہنیتی پیغام لکھ

 رہے ہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس موضوع پر اتنی بات کی جا رہی

 ہے کہ اس سے متعلق تین ہیش ٹیگز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز بن گئے ہیں۔ اس وقت

پاکستان میں سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی شاہین آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی کے نام

 سے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کر رہے ہیں۔


یہاں یہ بھی واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان نے اس رشتے داری

 کی تصدیق کردی ہے ان کا کہنا ہے کہ ان کے شاہد آفریدی کے خاندان کے ساتھ

 دیرینہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کیلئے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا

 ہے- جس کیلئے سابق کپتان کے خاندان نے رضا مندی ظاہر کی ہے - انہوں نے کہا

 کہ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی منگنی کی باضابطہ رسم

 جلد ہی طے پا جائے گی۔

 


Post a Comment

0 Comments