وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

 

اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

 وزیراعظم کو 178 ووٹ ملے جبکہ 2018

میں وزیراعظم کو176 ووٹ ملے تھے۔وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے

 پر ایوان نعروں سے گونج اٹھا۔


نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سپیکراسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا

 اجلاس جاری ہے - وزیراعظم عمران خان ایوان میں موجودہیں ایوان پی ٹی آئی اور

 اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی شریک ہیں، قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے

 محسن داوڑ اور اکبر چترالی بھی شریک ہیں جبکہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی جے یو

 آئی ف اوردیگر جماعتوں کے ارکان نے بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

قومی اسمبلی میں گھنٹیاں بجائی گئیں،5منٹ کے بعد قومی اسمبلی کے دروازے بند

 کردیئے گئے۔اسمبلی گیلری میں وزیراعلیٰ سندھ کے سوا تینوں صو بوں کے

 وزرااعلیٰ موجود تھے۔

 

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش

 کی،قراردادکے متن میں کہاگیا ہے کہ ایوان وزیراعظم پر اعتمادکااظہار کرتاہے

 

وزیراعظم کے حق میں ووٹ دینے والوں کو دائیں جانب لابی میں جانے کی ہدای کی

 گئی ہے -ارکان اپنا ووٹ اندراج کرانے کے بعدواپس آگئے- سپیکر قومی اسمبلی

 اسد قیصر نے رزلٹ کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے 178

 ووٹ حاصل کئے ہیں ۔


Post a Comment

0 Comments