دوران سفر ہوائی جہاز کی سیٹ پربرہنہ ہوکر پیشاب کرنے والا شخص گرفتار، منع کرنے پر ایئرہوسٹس کیساتھ کیا سلوک کیا؟

 

 امریکہ میں ہوائی جہاز کی سیٹ پر پیشاب کرنے اور فیس ماسک نہ پہننے کے الزام

 میں ایک آدمی کو 20سال قید کی سزاہونے کا امکان ہے۔ یاہو نیوز کے مطابق اس

 24سالہ مجرم کا نام لینڈن گریئر بتایا گیا ہے جس کا تعلق کینن سٹی سے تھا - اسے

 دوران سفر ہوائی جہاز کی سیٹ پر پیشاب کرنے پر گرفتار کرکے امریکی ریاست

 کولوریڈو کے شہر ڈینور کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔

 

رپورٹ کے مطابق الاسکا ایئرلائنز کی پرواز میں سوارلینڈن نے دوران سفر فیس

 ماسک بھی نہیں پہن رکھا تھا اور جب ایئرہوسٹس نے اسے فیس ماسک پہننے کو کہا

 تو اس کے ساتھ بدتمیزی کی - ایئرہوسٹس نے اسے متوجہ کرنے کے لیے کندھے پر

 تھپتھپایا تو اس نے سختی سے اس کا ہاتھ جھٹک دیا اور اسے دو سے تین بار کہنی

 بھی دے ماری - بعد ازاں عملے کو ایک مسافر کی طرف سے بتایا گیا کہ لینڈن اپنی

 سیٹ پر ہی پیشاب کر رہا ہے۔

ایک فضائی میزبان وہاں پہنچا تو لینڈن واقعی برہنہ ہو کر سیٹ پر ہی پیشاب کر رہا

 تھا - اس نے لینڈن کو اس حرکت سے باز رہنے کو کہا مگر ڈھاک کے وہی تین پات

- عملے کو لینڈن کے اردگرد سیٹوں پر بیٹھے مسافروں کو دیگر سیٹوں پر منتقل کرنا

 پڑ گیا۔ جب ہوائی جہاز لینڈ ہوا تو لینڈن کو پولیس کو حوالے کر دیا گیا۔ عدالت نے

 اسے 1لاکھ ڈالر کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا ہے تاہم اگراس پر عائد الزامات

 ثابت ہو گئے تو قانونی ماہرین کے مطابق اسے 20سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔



Post a Comment

0 Comments