’یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے والے 20 سے 25 لوگ تھے لیکن پھر ۔۔۔‘ شیخ رشید کا تہلکہ خیز دعویٰ

 

اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے وقت ایک

 دو لوگ اِدھر اُدھر ہوجاتے تو حکومت ختم ہوجاتی، یوسف رضا گیلانی کو ووٹ

 دینے والے پہلے 20 سے 25 لوگ تھے لیکن پھر ان کی تعداد 16 ہوگئی- ان لوگوں

 کے بارے میں عمران خان کو پتہ ہے۔


نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا

 تھا کہ اعتماد کا ووٹ لینا معمولی بات نہیں ہے، ایک دو ووٹ ادھر ادھر ہوجاتے تو 

حکومت ختم ہوجاتی ، ملک میں سازشی طاقتیں بہت ہیں- خان صاحب خط نہ بھی 

لکھتے تو ووٹ پورے ہوتے، خان کی پارٹی میں اتنا بہادر کوئی نہیں کہ ووٹ نہ دیتا،

 ڈھائی سال ہوگئے ہیں اور سب ساتھ  ہیں، یہ بہت بڑی بات ہے۔

یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر منتخب ہونے پر شیخ رشید  کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے

 ویسے ہی ٹکٹ کا شور کر رہے ہیں -زرداری نے بہت پیسہ چلایا ہے، آصف

 زرداری کے فرنٹ مینوں نے پیسہ  چلایا ہے ، اس کے علاوہ کچھ نہیں چلا۔

 

وزیر داخلہ کے مطابق عمران خان کو پتہ ہے کہ وہ 16 لوگ کون ہیں جنہوں نے

 یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا، پہلے یہ 20 سے 25 تھے لیکن پھر  16 ہوگئے،

 بڑی تعداد میں لوگ ہلے ہوئے تھے- نہیں معلوم کہ کسی اتحادی نے ووٹ  نہیں دیا یا

 اپنے ایم این نے ، لیکن عمران خان کو سب پتہ ہے۔


چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ

 کے الیکشن میں صادق سنجرانی جیت جائیں گے- وہ اپنی صلاحیت سے اگر 16

 ووٹ لے سکتے ہیں تو ان کیلئے تین ووٹ کوئی مسئلہ نہیں ہیں، ایم کیو ایم اس

 معاملے میں عمران خان کا ساتھ دے گی۔


 


Post a Comment

0 Comments