اسلحہ کے زور پر ٹوائلٹ رول چوری کرنیوالے ملزمان کو سزا سنا دی گئی

 

   گزشتہ برس ہانگ کانگ میں اسلحے کے زور پر تقریباً 600 ٹوائلٹ رول لوٹنے

 والے تین ڈاکوؤں کو مقامی عدالت نے 40 ماہ تین سال اور چار مہینے قید کی سزا

 سنا دی کورونا کے بعد   سینیٹائزرز وغیرہ کی مانگ بڑھ گئی تھی اور لاک ڈائون

 کے خدشے کے پیش نظر لوگوں نے ٹشوز بھی سٹور کرنا شروع کردیئے تھے - 

اور ان دنوں ہانگ کانگ میں ڈکیتی کی ایک دلچسپ واردات مشہور ہوئی کہ جب تین

 افراد نے چھوٹے خنجروں کے زور پر سپر سٹور کے ملازم سے سینکڑوں  ٹوائلٹ

 پیپر رول چھین لیے اور فرار ہوگئے۔بعدازاں  تینوں افراد کو گرفتار کرکے ان پر

 ڈکیتی کا مقدمہ بھی چلایا گیا۔


مقدمے کی سماعت میں ان ڈاکوؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ڈکیتی انہوں نے پہلے

 سے کسی منصوبے یا ارادے کے تحت نہیں کی تھی بلکہ یہ ایک وقتی ہیجان اور

 خوف کا نتیجہ تھی تاہم عدالت نے قراردیا ہے کہ  فروری 2020 میں ہونے والی یہ

 ڈکیتی ایک باقاعدہ اور منظم منصوبے کے تحت انجام دی گئی تھی - جسے کسی بھی

 طور پر خوف یا وقتی اضطرار کا نتیجہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

 


Post a Comment

0 Comments