" ہمیں بھی فون کر کے دھمکیاں دی جاتی ہیں لیکن اداروں کو کبھی برا نہیں کہا " وفاقی وزیر غلام سرور خان کا انکشاف

 

 مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اپنی تقاریر میں بعض اداروں کا نام لینے کے

 بعد کئی شخصیات کا نام بھی لیتے رہے ، گزشتہ دنوں بھی مریم نواز کو ملنے والی

 مبینہ دھمکیوں پر لب کشائی کی  - اپوزیشن کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ ان کے

 سینیٹرز کو بھی فون کیے جارہے ہیں اور اب وفاقی وزیر غلام سرور نے انکشاف

 کیا ہے کہ انہیں بھی فون کرکے دھمکیاں دی جاتی رہیں لیکن اداروں کو کبھی برا

 نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں غلام سرور خان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ " بے

 شمار کالز ہمیں بھی آتی ہیں ، نامعلوم نمبرز سے آتی ہیں  دھمکی آمیز کالز بھی ہوتی

 ہیں اور برا بھلا بھی ہمیں کہا جاتا ہے لیکن ہم  نے کبھی ریاستی اداروں کیخلاف بات

 نہیں کی ، ریاستی اداروں کے جو لوگ سربراہ ہیں ان کا نام لے کر کبھی بات نہیں

 کی "۔

اس ویڈٖیو پر ایک صارف اے رحمان نے لکھا کہ خود ہی گواہی دے دی کہ لوگوں کو

 دھمکی آمیز کھالیں آتی ہیں

Post a Comment

0 Comments