ہفتے میں دو مرتبہ مچھلی کھانے کا بہترین فائدہ تازہ تحقیق میں سامنے آگیا، جان کر آپ اسے عادت بنا لیں گے

 

اوٹاوا مانیٹرنگ ڈیسک مچھلی بے شمار طبی فوائد کی حامل خوراک ہے اور اب

 کینیڈین سائنسدانوں نے اس کا ایک اور حیران کن فائدہ بتا دیا ہے- میل آن لائن کے

 مطابق کینیڈا کی مک ماسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 158ممالک کے ایک

 لاکھ 90ہزار لوگوں کے طبی ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد نتائج میں بتایا ہے کہ ہفتے

 میں صرف دو بار(175گرام مچھلی کھانے سے آدمی کی دل کی بیماریوں کے سبب

 موت ہونے کا خطرہ 20فیصد کم ہو جاتا ہے۔


اس لوگوں کے طبی ڈیٹا کے تجزیہ میں معلوم ہوا کہ جو لوگ ہفتے میں دو بار مچھلی

 کھاتے تھے - ان میں اچانک موت ہونے کا خطرہ 21فیصد مجموعی طور پر شرح

 اموات 18فیصد اور ہارٹ اٹیک سے موت کا خطرہ 16فیصد کم پایا گیا  ماہرین کا

 کہنا ہے کہ انسان کو یہ فوائد مچھلی میں پائے جانے والے اومیگا تھری ایسڈز کی

 بدولت حاصل ہوتے ہیں جو کہ دل کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہوتے ہیں - یہ

 بلڈپریشر کو مستحکم رکھتے اور سٹروک، ہارٹ اٹیک اور بڑھتی عمر میں ڈیمنشا

 جیسے امراض سے بچاتے ہیں۔

 


Post a Comment

0 Comments