کبوتر کے بعد بھارت نے پی آئی اے جہاز کی طرز کا غبارہ ’گرفتار‘ کرلیا

 

سری نگر پاکستان سے جانیوالے کبوتر کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں

 پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیارے کی طرز پر پینٹ ہوا غبارہ پکڑ لیا جس کی

 تصدیق بھارتی میڈیا نے بھی کردی ۔

بھارتی خبررساں ادارے اے این آئی کے مطابق ایئرلائن کے نام  لوگو اوراُسی رنگت

 کا غبارہ ہیرانگر سیکٹر کے سوترچک گاﺅں میں پایاگیا، ابتدائی طورپر دیہاتیوں نے

 دیکھا تو پولیس کو اطلاع کردی - متعلقہ حکام نے موقع پر پہنچ کر غبارے کو

 قبضے میں لے لیا اور مزید تحقیقات شروع کردی گئیں۔

 

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ابتدائی طورپر غبارے کی آمد کی سمت کا معلوم نہیں

 ہوسکا - لیکن یہ غبارہ ممکنہ طورپر کسی بچے کے ہاتھ سے نکلا اور ہوا میں اڑتا

😂 ہوا سرحد پارکرگیا لیکن بھارت میں اس نے ہلچل مچادی۔

خیال ر ہے کہ 2015ءمیں بھارتی فورسز نے پٹھان کوٹ کے علاقے میں ایک کبوتر کو پکڑ لیا تھا  گزشتہ سال مئی میں بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایک پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑا جسے پولیس کے سپرد کردیاگیا۔ بعدازاں ایک پاکستانی دیہاتی نے اس کبوتر کے مالک ہونے کا اعلان کردیا تاہم اس معصوم پرندے کے جاسوس یا دہشتگرد ہونے کی تردید کی تھی ۔

😂😂

Post a Comment

0 Comments