آدمی نے صرف 150 روپے میں گھر خرید لیا

 

روم  مانیٹرنگ ڈیسک یورپی ملک اٹلی میں ایک آدمی نے لگ بھگ 150 روپے میں

 گھر خرید لیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق56 سالہ ڈینی مک کیوبن نامی برطانوی شہری

 نے یہ گھر اٹلی کے علاقے سسلی میں واقع ایک قصبے میں خریدا ہے - اس قصبے

 کے میئر نے خالی پڑے گھر 1یورو میں فروخت کرنے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم

 شرط یہ ہے کہ گھر خریدنے والے شخص کو تین سال کے اندر اندر اس گھر کی

 تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کرنی ہو گی اور وہاں رہائش اختیار کرنی ہو گی۔


رپورٹ کے مطابق حالیہ سالوں میں لوگ اس قصبے سے بڑے شہروں میں نقل مکانی

 کر چکے ہیں جس سے یہ قصبہ ویران ہو چکا ہے۔ قصبے کے میئر کے اس اقدام کا

 مقصد ایک بار پھر اس قصبے کو پہلے کی طرح آباد کرنا ہے میئر نے یہ پیشکش

 بالخصوص غیرملکیوں کے لیے کی ہے تاہم بیرون ملک سے کچھ سرمایہ اس

 علاقے میں آئے اور لوگوں کو روزگار بھی مہیا ہو۔ ڈینی لندن کا رہائشی تھا جواب 

لندن چھوڑ کر سسلی کے اس قصبے میں مقیم ہونے جا رہا ہے- وہ اس قصبے میں

 گھر خریدنے والا پہلا غیرملکی ہے۔


Post a Comment

0 Comments