حکومت نے جمعیت علماءاسلام ف کو ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کے عہدے کی آفر کردی

 

اسلام آباد چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی اوروزیر دفاع پرویز خٹک نے جمعیت

 علماءاسلام ف کے جنرل سیکریٹری مولانا عبد الغفور حیدری سے ملاقات کی- جس

 کے بعد میڈ یا سے مختصر گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے عبدالغفور

 حیدری کو ڈپٹی چیئر مین سینیٹ بننے کی پیشکش کی ہے ۔اس پر صحافی نے مولانا

 عبد الغفور حیدری سے سوال کیا کہ کیا آپ کو ڈپٹی چیئر مین کے عہدے کے لیے

 نامزد کردیا گیاہے اس سوال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی تک

 پی ڈی ایم کی جانب سے با ضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا - صادق سنجرانی ہمارے چیئر

 مین ہیں ،ان سے بات ہوتی رہتی ہے میں یہ نہیںکہہ سکتا کہ 12مارچ کے بعدمیں

 چیئر مین سینیٹ ہوں گا یا نہیں ۔


Post a Comment

0 Comments