برطانیہ سے دوسرے ملک جانا ہے تو وجہ بتانی ہوگی، حکومت نے شہریوں کو خبردار کردیا

 

لندن مجتبیٰ علی شاہ  برطانوی حکومت نے بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد

 کیلئے یہ لازم قرار دے دیا ہے کہ وہ تحریری طور پر وجہ بیان کریں گے جس کے 

گا جس میں وہ بتائے گا کہ وہ برطانیہ سے باہر کیوں جا رہا ہے۔


برطانوی حکومت کی جانب سے نافذ کیا گیا یہ نیا ضابطہ پیر سے  نافذ  العمل ہوجائے

 گا  8 مارچ سے بیرون ملک جانے والے افراد کو ایئر پورٹ پر ایک فارم دیا جائے 

گا جس میں وہ بتائے گا کہ وہ برطانیہ سے باہر کیوں جا رہا ہے۔


فارم میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ آپ تعلیم کے لیے  ہیلتھ ،  فوتگی ، خیراتی

 کام   کے لئے سفر کر سکتے ہیں لیکن بغیر کسی وجہ سے آپ ایک ملک سے

 دوسرے ملک نہیں جاسکتے-  اگر کوئی بھی شخص صحیح معلومات نہیں دے گا تو 

اسے 200 پاؤنڈ جرمانہ کیا جائے گا  یہ قانون اس لیے متعارف کیا گیا ہے تاکہ لاک

 ڈاون  کی سختیوں پر زیادہ سے زیادہ عمل کیا جا سکے۔


Post a Comment

0 Comments