پاکستان کا 21 کروڑ روپیہ برطانیہ میں ضبط کرلیا گیا

لندن مانیٹرنگ ڈیسک یو بی ایل لندن برانچ نے پاکستان کی 10لاکھ پاﺅنڈ تقریباً

 21کروڑ 74لاکھ روپے کی رقم منجمد کر دی۔ یو بی ایل لندن برانچ کی طرف سے یہ

 اقدام  3ہفتے قبل براڈ شیٹ کے حق میں دیئے گئے لندن ہائی کورٹ کے ایک فیصلے

 کے تحت اٹھایا گیا۔ یو بی ایل نے پاکستان کے خلاف آنے والے اس فیصلے پر عمل

 کرتے ہوئے اس کی رقم منجمد کرنے کے بعد براڈ شیٹ اور لندن ہائی کورٹ کو

 تحریری طور پر اس سے آگاہ کر دیا ہے۔


نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لندن ہائی کورٹ نے 15فروری کو یونائیٹڈ

 نیشنل بینک لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے فنڈ منجمد کرنے کے احکامات جاری

 کیے تھے- جبکہ اس حوالے سے عدالتی اخراجات کا تعین جون میں مقدمے کی

 سماعت کے دوران کیا جائے گا- براڈشیٹ کے وکلاءنے قومی احتساب بیورو اور

 اٹارنی جنرل کے دفتر کو اپنے خط میں لکھا تھا کہ یونائیٹڈ نیشنل بینک نے اس بات 

کی تحریر طور پر تصدیق کر دی ہے کہ فنڈز منجمد کر دیئے گئے ہیں اور بینک

 مزید احکامات کا منتظر ہے۔


براڈشیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے بھی پاکستان کے 10لاکھ پاﺅنڈز منجمد ہونے

 کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ وہ مقدمے پر اٹھنے والے اخراجات کی

 وصولی کے لیے دوبارہ عدالت جا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ لندن ہائی کورٹ کے

 احکامات کے تحت پاکستان کی طرف سے رقم کی ادائیگی نہ کیے جانے پر ہمارے

 پاس مزید قانونی کارروائی کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا واضح رہے کہ پاکستان براڈ

 شیٹ کوگزشتہ سال دسمبر میں پہلے ہی 2کروڑ 80لاکھ ڈالر ادا کر چکا ہے۔


Post a Comment

0 Comments