ہنڈائی کی ایلانٹراپاکستان میں کب لانچ ہونے جارہی ہے؟ گاڑیوں کے شائقین کیلئے خوشخبری

 

   ایلانٹرا 21ہنڈائی نے اپنی دو ہزار سی سی گاڑی

مارچ کو پاکستان میں متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل سماءنیوز

 کے مطابق یہ گاڑی ایک آن لائن ایونٹ میں متعارف کروائی جائے گی -

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایلانٹرا  ہنڈا سوک ٹربو سے مہنگی گاڑی ہو گی جو پاکستان

 میں اسمبل ہوتی ہے اور اس وقت مہنگی ترین سیڈان گاڑی ہے - ہنڈائی قبل ازیں ایچ

 100پورٹر پک اپ ٹرک شاہ زور اور ایس یو وی ٹکسن پاکستان میں اسمبل کر رہی

 ہے۔

 آٹو سیکٹر کے ماہر عثمان انصاری کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں ہنڈائی کی ایلینٹرا

 دوہزار سی سی کی قیمت ٹویوٹا کورونا گرانڈ اور ہنڈا سوک سے زیادہ ہو گی چنانچہ

 وہ پاکستان کی مہنگی ترین سیڈان بن جائے گی - میرے خیال میں اس کی قیمت 47

لاکھ سے زائد ہو گی اور یہ ملک کی ایلیٹ کلاس کو اپنی طرف راغب کرے گی -

ہنڈائی اپنی گاڑیوں کی قیمت پاکستان کی مارکیٹ میں موجود دیگر بڑی کمپنیوں کی

 گاڑیوں سے زیادہ رکھ کر خود کو ایک پریمیم برانڈ کے طور پر پیش کرنے کی

 کوشش کر رہی ہے۔

 

 


Post a Comment

0 Comments