مکڈونلڈ سے کھانا منگوانے والی خاتون کو ڈلیوری کیساتھ خط موصول، اس میں کیا لکھا تھا؟ سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

 

 برطانیہ میں ایک خاتون نے مکڈونلڈز سے کھانا آرڈر کیا اور ڈلیوری بوائے کھانے

 کے ساتھ ایک ایسا خط بھی دے گیا کہ اس پر لکھی تحریر پڑھ کر خاتون کے چہرے 

پر مسکراہٹ پھیل گئی اور اس نے اس خط کی تصویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی۔ ڈیلی

 سٹار کے مطابق برطانوی شہر وولسی کی رہائشی 44سالہ ڈونا بوتھ نامی خاتون نے

 کھانا آرڈر کیا تھا جسے کھانے کی پیکنگ سے ایک خط ملا جس پر  " لکھا تھا کہ

خوف کو نہیں، مثبت سوچ کو اپنا رہنماءبنائیں اور مستقبل میں اپنی خواہشات کی

 تکمیل کریں" - محفوظ رہیں اورکھانے سے لطف اندوز ہوں۔


اس تحریر کے نیچے لوئس فرنینڈو نامی ڈلیوری بوائے کے دستخط تھے - ڈونا بوتھ نے سوشل میڈیا پر اس خط کی تصویر پوسٹ کرتے     ہوئے لکھا ہے کہ میں نے اور میرے شوہر نے مکڈونلڈز سے کھانا آرڈر کیا اور جب ہم نے پیکنگ کھولی تو اس میں سے یہ خط بھی ملا - ہم اس خط کی تحریر سے اس قدر متاثرہوئے کہ ہم نے فیس بک کے ذریعے اس ڈلیوری ڈرائیور کا شکریہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا -کورونا وائرس کی وباءکے ہنگام یہ ایک انتہائی متاثرکن اقدام تھا۔


Post a Comment

0 Comments