دنیا کے امیر ترین آدمی کا نام لے کر شہری کے ساتھ آن لائن فراڈ، فراڈ اتنا بڑا کہ آپ حیران رہ جائیں گے

 

 امریکہ میں نوسربازوں نے ٹیسلا اور سپیس ایکس نامی کمپنیوں کے بانی اور دنیا

 کے امیر ترین شخص ایلن مسک کا نام استعمال کرتے ہوئے ایک آدمی سے کروڑوں

 روپے لوٹ لیے - ڈیلی سٹار کے مطابق ایلن مسک اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے

 ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائنمیں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں۔

 نوسربازوں نے اسی چیز کا فائدہ اٹھایا اور ان کا نام استعمال کرتے ہوئے اس 42سالہ

 آئی ٹی ماہر سے 4لاکھ 7ہزار پاﺅنڈ تقریباً 8کروڑ 77لاکھ روپے ہتھیا لیے۔ انہوں نے 

ٹوئٹر کے ذریعے ایلن مسک کا نام استعمال کرتے ہوئے اس آئی ٹی ماہر کو بٹ

 کوائنز ڈبل کرنے کا جھانسہ دیا۔   


جرمنی کے شہر کولون کے رہائشی اس آدمی نے بتایا ہے کہ اس نے ٹوئٹر پرایک

 ٹویٹ دیکھی جو بظاہر ایلن مسک کے ویریفائیڈ ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے کی گئی تھی - اس

 میں ایک لنک دیا گیا تھا۔ جب میں اس لنک پر گیا تو ویب سائٹ پر بتایا گیا تھا کہ آپ

 انہیں 0.1سے 20بٹ کوائن دیں او روہ آپ کو یہ رقم ڈبل کرکے واپس کریں گے۔

 بظاہر یہ ویب سائٹ ایلن مسک کی کمپنی ٹیسلا کی ایک ٹیم چلا رہی تھی۔ اس ویب

 سائٹ کے لوگ(Logo)اور دیگر چیزیں ایلن مسک کے نام سے اس طرح بنائی گئی

 تھیں کہ کوئی بھی دھوکہ کھا جائے۔چنانچہ میں نے انہیں 10بٹ کوائن بھیج دیئے،

 جن کی مالیت 4لاکھ 7ہزار پاﺅنڈ بنتی ہے - بعد ازاں مجھے پتا چلا کہ یہ ٹوئٹر اکاﺅنٹ

 جعلی تھا۔


Post a Comment

0 Comments