17 سال سے ایک ہی امتحان میں مسلسل 192 بار فیل ہونے والا ایک شخص کا عجیب واقعہ

 

 یورپی ملک پولینڈ میں ایک آدمی اتنے عرصے سے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے

 ٹیسٹ دیتا اور فیل ہوتا آ رہا ہے کہ سن کر حیرت کی انتہاءنہ رہے - ڈیلی سٹار کے

 مطابق یہ 50سالہ آدمی گزشتہ 17سال سے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے تحریری ٹیسٹ

 کی تیاری کرتا آ رہا ہے اور اب تک 192 مرتبہ ٹیسٹ دے کر اس میں فیل ہو چکا

 ہے تاہم اب بھی اس نے ہمت نہیں ہاری اور ایک بار پھر ٹیسٹ کی تیاری میں جتا ہے

 وہ اب تک صرف ٹیسٹ کی فیس کے طور پر 1ہزار 124پاﺅنڈ تقریباً 2لاکھ43ہزار

 روپے خرچ کر چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلادنیا میں پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ 2009ءمیں

 دی گارڈین نے ایک جنوبی کورین خاتون کے متعلق اس سے بھی حیران کن خبر دی

 تھی۔ یہ خاتون اس وقت تک ڈرائیونگ لائسنس کے تحریری ٹیسٹ میں 949بار فیل

 ہو چکی تھی اور ایپلی کیشن فیس پر 2ہزار 500پاﺅنڈ تقریباً 5لاکھ 41ہزار روپے

 خرچ کر چکی تھی - اس67سالہ خاتون نے 950ویں بار ٹیسٹ دیا اور بالآخر پاس ہو 

۔ گئی تھی

Post a Comment

0 Comments