پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی، یورپی یونین نے منظوری دے دی

 

برسلز مانیٹرنگ ڈیسک یورپی یونین نے باسمتی چاول کی برآمد پر بھارتی اجارہ

 داری کے خلاف پاکستان کی درخواست منظور کر لی۔ ویب سائٹ پروپاکستانیکے

 مطابق بھارت کی طرف سے کوشش کی جا رہی تھی کہ وہ باسمتی چاولوں کی درآمد

 کے ایکسکلوسیو حقوق حاصل کر لے تاہم اس کی اس کوشش کے خلاف پاکستان کے

 باسمتی چاول کے برآمد کنندگان جدوجہد کر رہے تھے، جس میں اب انہیں بڑی

 کامیابی مل گئی ہے۔

پاکستان کی رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے گزشتہ سال باسمتی کی برآمد پر بھارتی اجارہ داری کی کوشش کے خلاف درخواست دی تھی - بھارت طویل عرصے سے باسمتی چاول کو اپنی خصوصی پراڈکٹ ثابت کرنے اور اس کے تمام تر حقوق حاصل کرنے اور اس کے لیے جیوگرافیکل انڈیکیٹر جی آئی ٹیگ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے مگر اس کی اس کوشش کے باوجود یورپی ممالک کو پاکستان کے باسمتی چاولوں کی درآمد گزشتہ 5سال کے دوران دگنی ہو چکی ہوں اور پاکستان نے بھار ت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔


Post a Comment

0 Comments