خواتین کے عالمی دن پر برگر کنگ نے ایسی ٹویٹ کردی کہ دنیا میں ہنگامہ مچ گیا

 

 مانیٹرنگ ڈیسک کھانے پکانے کا کام عموماً خواتین سے منسوب کیا جاتا ہے

 اور کچن خواتین کی ذمہ داری قرار دیا جاتا ہے تاہم خواتین کے عالمی دن کے موقع

 پر جب یہی بات برگر کنگ کی طرف سے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر کہی گئی تو اسے

 ایسی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ برگرکنگ کی انتظامیہ کو معافی مانگتے ہی بن

 پائی۔

اے بی سی نیوز کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر برگرکنگ برطانیہ کی

 طرف سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر کہا گیا تھاکہ خواتین کا تعلق کچن سے ہے۔



رپورٹ کے مطابق برگر کنگ کی اس ٹویٹ پر خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے

 والے کارکنوں نے وہ اودھم مچایا کہ برگر کنگ کی انتظامیہ اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے

 یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور ہو گئی اور اب انہوں نے ایک ٹویٹ میں اپنی اس

 سابق ٹویٹ پر معافی مانگ لی ہے۔ کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہماری پہلی

 ٹویٹ غلط تھی جس سے کچھ لوگوں کی دل آزاری ہوئی۔ اس پر ہم معافی چاہتے ہیں۔

ہم نے وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی ہے۔



Post a Comment

0 Comments