کرسٹیانو رونالڈو نے پیلے کے 767گولوں کا ریکارڈ توڑ دیا

 

پرتگالی فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اٹالین فٹبال لیگ میں شاندار ہیٹ ٹرک کرتے

 ہوئے برازیلی لیجنڈ فٹبالر پیلے کے 767 گولوں کا ریکارڈ توڑ  دیا - برازیلی لیجنڈ

 پیلے نے ان کا ریکارڈ توڑنے پر رونالڈو کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش

 کیا۔


اٹالین فٹبال لیگ میں یووانٹس نے رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی بدولت کیگلیری

 کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا - میچ کے دوران یووانٹس نے کیگلیری 

کو شروع ہی میں دباومیں لے لیا اور کرسٹیانورونالڈو نے 22 منٹ میں ہی تین گول

 داغ دیے  دوسرے ہاف میں کیگلیری نے خسارہ کم کیا لیکن میچ تین ایک سے

 یووانٹس کے نام رہا - اس میچ کے بعد رونالڈو کے آفیشل میچ میں گولز کی تعداد

 770 

ہو گئی ہے جب کہ پیلے نے 767 گولز کیے تھے۔

 



Post a Comment

0 Comments