سینیٹ الیکشن میں تاریخی کامیابی کے بعد یوسف رضا گیلانی بھی میدان میں آگئے ، اہم پیغام دیدیا

 

اسلام آباد قومی اسمبلی سے سینیٹ کی جنرل نشست پر  تاریخی کامیابی کے بعد

 یوسف رضا گیلانی نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج  جمہوریت، پارلیمنٹ اور

 پی ڈی ایم کی فتح ہوئی ہے۔ 

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے

 انکا کہنا تھا کہ  میری جیت سے پارلیمنٹ کی بالادستی بحال ہوئی ہے۔وزیراعظم

 پہلے اراکین اسمبلی کو نہیں ملتے تھے اب عشائیے دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی  قومی اسمبلی سے 169 ووٹ لیکر سینیٹر منتخب 

 ہوئے ہیں جبکہ حکومتی امیدوار  عبدالحفیط شیخ کو 164 ووٹ ملے پورے ملک

 کی  نظرین سینیٹ کی اس سیٹ پر تھیں، یوسف رضا گیلانی کی فتح کو اب حکومت

 کی شکست کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی ہی

 چیئرمین سینٹ کے لیے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ پی ڈی ایم  کے امیدوار

 ہونگے۔

Post a Comment

0 Comments